حیدرآباد۔14اگسٹ(اعتماد نیوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آج غیر معینہ
مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ کل ججوں کے تقررات سے متعلق کالجیم سسٹم
بل کی لوک سبھا میں
منظوری کے بعد آج اس بل کو راجیہ سبھا میں بھی منظور کر
دیا گیا۔ نیز اسکے ساتھ ساتھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ملازمین کی
تقسیم ‘ 18ایف جیسے موضوعات پر دونوں ایوانوں میں بحث کی گئی۔